بحرین کے لیے پاکستان کے دروازے کھول دیئے گئے

بحرین نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا جس پر اطلاق تین ستمبر سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحرین آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ بحرین پہنچنے کے 5ویں اور 10 ویں روز بعد بھی ٹیسٹ کراناہوگا۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں بحرینی حکومت نے پاکستان ، میکسیکو اور ملائیشیا سمیت 16 ممالک کے مسافروں پر ریاست میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں