بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شُکلا انتقال کر گئے

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا 40 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ شکلا کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ممبئی کے کوپر اسپتال کے عہدیدار نے بتایا کہ اداکار کو کچھ دیر قبل مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

فلم اور ٹی وی اسٹار، بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو ‘ بگ باس’ سیزن 13 کے فاتح تھے، اس کے علاوہ طویل عرصے سے چلنے والے ٹی وی شو بالیکابدھو میں بھی اپنے کردار کیلئے مشہور تھے۔

سدھارتھ شکلا کے پسماندگان میں ان کی والدہ اور 2 بہنیں ہیں۔

اداکار کے انتقال کی خبر پر منوج باجپائی نے ٹویٹ کیا’ او میرے خدا’

سدھارتھ نے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی ڈرامے ‘ بابل کا آنگن چھوٹے نا ‘ میں مرکزی کردار سے کیا تھا۔ فلم ‘ ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘ میں معاون کردار سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے سدھارتھ بگ باس کے علاوہ رئیلٹی شو’ فیئرفیکٹر: خطروں کے کھلاڑی’ سیزن 7 کے فاتح بھی تھے.
https://twitter.com/lauraxwindsor/status/1433314048326750208?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1433314048326750208%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fentertainment%2F2021%2F09%2F2370824%2F

اپنا تبصرہ بھیجیں