آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کونسی پوزیشن پر ہیں؟

آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری اور ٹیسٹ میں ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان جوئے روٹ حکمرانی کررہے ہیں، کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ مارنس لبوشنکے، روہت شرما، ویرات کوہلی، بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، ڈی کاک اور ہنری نکولس تیسری سے دسویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرز پر حکمرانی کررہے ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ دیگر نمبروں پر روی چندر ایشون، ٹم ساوتھی، جوش ہیزلے ووڈ، نیل ویگنار، کگیسو رباڈا، جیمز اینڈرسن، جسپرت بمرا اور جیسن ہولڈر موجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ روہت شرما، روس ٹیلر، ایرون فنچ، جونی بریسٹو، ڈیوڈ وارنر، شائے ہوپ، کین ولیمسن اور ڈی کاک تیسری سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں