انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
جکارتہ پولیس چیف کے مطابق جکارتہ کے قریب واقع تانگیرانگ جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک ہوئے، جبکہ 8 افراد شدید زخمی اور 72 معمولی زخمی ہوئے ہیں
جیل میں آج صبح لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے لگی۔
واضح رہے کہ آگ سے متاثرہ جیل کے 40 قیدیوں کی گنجائش والے بلاک میں 120 قیدی رکھے گئے تھے۔