انجیلینا جولی نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا

نامور امریکی اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین انجیلینا جولی کو انسٹاگرام پر راتوں رات ایک کروڑ فالورز مل گئے۔

انہیں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر آئے ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا لیکن اس پلیٹ فارم پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک صرف تین ہی پوسٹس شیئر کی ہیں جبکہ پلیٹ فارم پر چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

اب تک انجیلینا جولی نے جو پوسٹس کی ہیں وہ افغانستان اور مہاجرین سے متعلق ہیں جبکہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انجیلینا جولی صرف 3 ہی لوگوں کو فالو کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی اداکارہ نے چند روز قبل ہی انسٹاگرام پر خود فعال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں