امریکی کمپنی ایمیزون نے ٹی وی اسکرین متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا

امریکی کمپنی ایمیزون نے رواں سال اکتوبر میں بڑی ٹیلی ویژن سکرین لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمیزون رواں سال اکتوبر کے فورا بعد امریکا میں اپنی بنائی ہوئی بڑی ٹیلی ویژن سکرین کی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سام سنگ ، ایل جی اور سونی کمپنیوں کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوگا۔

ایمیزون ٹی وی سکرین الیکسا ورچوئل اسسٹنٹ سے لیس ہوں گی اور ان کا سائز 55 سے 75 انچ تک ہوگا ، ان سکرینز کو ممکنہ طور پر چینی صنعت کار ٹی سی ایل کمپنی تیار کرے گی۔رپورٹ کے مطابق ایمیزون کمپنی ایک علیحدہ گھریلو استعمال کیلئے ٹی وی پروڈکٹ ڈیزائن بھی تیار کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں