امریکی فوج کی افغانستان کے تین بڑے شہروں‌پر بمباری

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بی 52 اور اے سی 130 طیاروں کی طرف افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی گئی.

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے طیاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جہازوں سے راکٹ داغے، بمباری کا مقصد طالبان کی بڑے شہروں پر پیش قدمی کو روکنا جبکہ اُن کے قبضے سے کنٹرول ختم کروانا ہے۔

بمباری سے قبل امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان کی سرزمین چھوڑ کر وطن واپس آنے یا دوسرے ملک منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی۔

امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 32 ٹن وزنی بم کے ساتھ فوجی طیاروں نے قطر میں قائم العید اڈے سے اڑان بھری اور قندھار کے اطراف میں ان بمبوں کو گرایا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے ہلمند صوبے میں واقع ہیرات اور لشکر گاہ پر بمباری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں