امریکی شکاری نے 100 پاؤنڈ کی مچھلی پکڑ کر عالمی ریکارڈ بنادیا

امریکی ریاست میسوری کے ماہی گیر نے 100 پاؤنڈ سے زیادہ وزنی مچھلی پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میسوری ڈپارٹمنٹ آف کنسرویشن کا کہنا ہے کہ میٹ نیولنگ نامی ماہی گیر نے 125 پاؤنڈ اور 5 اونس کی مچھلی کو تیر کمان کے ساتھ شکار کرکے پکڑا۔

میٹ نیولنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ شکار کے لیے نکلا تھا، دونوں دوستوں نے مچھلی کو دیکھ کر نشانہ لگایا اور اس کا نشانہ درست جگہ پر لگا جس سے مچھلی اس کے ہاتھ آگئی۔

ماہی گیر کا کہنا تھا کہ مچھلی کے شکار کے بعد اتنی بڑی مچھلی ہاتھ آنے کا یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ اس نے آج تک اتنی بڑی مچھلی نہیں دیکھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں