امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون نے ڈاکٹر آصف محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر آصف محمود ان میں سے نہیں جو پیچھے بیٹھ کر دیکھیں کہ کوئی اور مسائل حل کر دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود خود آستین چڑھا کر میدان میں اترتے ہیں اور درپیش مسائل حل کرتے ہیں۔
امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون نے یہ بھی کہا کہ عالمی ماحولیاتی سربراہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت ڈاکٹر آصف محمود کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف محمود کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 سے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس بننے کے خواہش مند ہیں