امریکہ کی فوجی انخلا میں توسیع کی کوششیں، طالبان کا انکار

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کی افواج کے  انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ 31 اگست غیر ملکی افواج کے انخلا کی ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے۔

سہیل شاہین نے خبردار کیا کہ اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے، تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور اس پر شدید ردعمل بھی آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بہتر زندگی کے لیے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں