امریکہ میں ٹرین طیارے سے ٹکرا گئی، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک ٹرین چھوٹے سیسنا طیارے سے ٹکرا گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیسنا طیارہ ٹھیک سے اڑان نہیں بھرپایا اور ریلوے ٹریک پر کریش لینڈ کرگیا۔ طیارے نے جیسے ہی لینڈنگ کی اس کے تھوڑی ہی دیر بعد ٹرین بھی آگئی۔

واقعے کی ویڈیو بنانے والے 21 سالہ میوزک کمپوزر لوئس جمینز کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹرین اور طیارے کی ٹکر ہونے سے چند سیکنڈز پہلے پائلٹ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

ٹرین نے طیارے کے پرخچے اڑا دیے اور میں اس کے اڑنے والے ٹکڑوں کی زد میں آکر مرتے مرتے بچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں