امریکا میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی

امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2019 کے مقابلے 2020میں قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ۔

ایف بی آئی کے مطابق امریکا میں گزشتہ سال 21 ہزار 500 قتل ہوئے ۔

ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال قتل کے واقعات کی تعداد میں جون سے تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ جنوبی ریاست لوزیانا میں قتل کی شرح سب سے زیادہ رہی۔

ایف بی آئی کی کرائم رپورٹ کے مطابق 2020 میں77 فیصد قتل پستول سے کیے گئے جو کہ 2019 میں 74 فیصد تھے۔

ماہرین نے پچھلے سال قتل کی تعداد میں اضافے کی کوئی واضح وضاحت فراہم نہیں کی ہے لیکن انہوں نے کووڈ کے عدم استحکام کے اثرات اوراسلحے کی فروخت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں