امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اتحاد پر یورپی یونین نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
یورپی وزیر خارجہ جوزف بورل کا کہنا ہےکہ آبدوز معاہدہ ہم سے مشورے کے بغیر کیا گیا، یورپ خطے میں پہلے ہی 12 کھرب ڈالر کی سرمایہ کر چکا ہے۔
جوزف بورل کا کہنا ہے کہ معاہدے سے فرانس کو معاشی نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی۔
خیال رہے کہ 15 ستمبر کو امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈو پیسفک معاہد ہوا تھا جس کے تحت امریکا اور برطانیہ ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے میں آسٹریلیا کو مدد فراہم کریں گے۔
فرانس نے اس معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔