متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 59 ہزار 569 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں 385 نئےکورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار355 ہوگئی۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 اموات ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 43 ہوگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں اس دوران 1 ہزار 526 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 6 ہزار 644 ہوگئی ہے۔