افغان یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال

طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پردہ لگایا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔ اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں