افغان کرکٹ ٹیم کی یو اے ای میں‌ٹریننگ ویزوں کی منتظر

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لانس کلوزنر کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں ٹریننگ کیمپ کے لیے ویزوں کا انتظار ہے، جتنی جلد ممکن ہو سکا، یو اے ای جانے کی کوشش کریں گے۔

افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ لانس کلوزنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے سب درست ہونے میں وقت لگے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے کیمپ جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے محمد نبی عیسیٰ خیل کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں رحمٰن اللّٰہ گربز، حضرت اللّٰہ زازئی، عثمان غنی، اصغر افغان، راشد خان، نجیب اللّٰہ زادران، حشمت اللّٰہ شاہدی، محمد شہزاد، مجیب الرحمٰن، کریم جنت، گلبدین نائب، نوین الحق، حامد حسن، شراف الدین اشرف، دولت زادران، شپور زادران اور قیس احمد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں