افغان کرکٹ بورڈ کا ٹیسٹ میچ منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ

افغان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ میچ کو منسوخ کرنا ثقافت اور مذہبی اقدار کو تبدیل کرنا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حامد شنواری نے ایک بیان میں کہا کہ کھیل کو منسوخ کرنا ثقافت اور مذہبی اقدار کو تبدیل نہیں کرے گا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حامد شنواری کا کہنا ہے کہ اگر آسٹریلیا کی طرح دیگر قومیں بھی افغان ٹیم سے میچ کا بائیکاٹ کرتی ہیں تو یہ افغانستان سے کرکٹ کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے ملک میں ثقافتی، مذہبی اور بدلتے ہوئے سیاسی ماحول میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنے کو آئی سی سی کی جانب سے قبول کرنے پر کونسل کو سراہا جبکہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی متوازن کرکٹ ڈپلومیسی پر غور کرے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ میچ کی میزبانی پر رضا مندی آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہوگا، اس سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کے جانے کے بعد آسٹریلیا نے دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں