افغان فلم ساز روسی حکام کی مدد سے بحفاظت ملک سے نکلنے میں کامیاب

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے جہاں غیر ملکی شہریوں کے ملک سے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب افغان پروڈیوسر شیر بانو سعادت بھی روسی حکام کی مدد سے کابل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

انٹرویو میں شیر بانو سعادت نے افغانستان چھوڑنے سے متعلق گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے لوگوں اور فرانسیسی حکام کی مدد سے کئی دنوں کی کوششوں اور طالبان کی چوکیوں سے گزرنے کے بعد اپنی فیملی کے 9 افراد کے ہمراہ ائیر پورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران فرانسیسی حکام کی جانب سے ان کی اور اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی گئی۔
شیر بانو نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بحفاظت ابوظبی پہنچیں جہاں سے جلد یورپ روانہ ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیربانو نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران کئی بار کابل چھوڑنے کی کوششیں کیں لیکن کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ افغان فلم ساز شیر بانو سعادت نے 2016 میں اپنی پہلی فیچرفلم دی رورل افغانستان سیٹ وولف اینڈ شیپ کے لئے کانز فیسٹیول میں ٹاپ ڈائریکٹرز کا فورٹ نائٹ ایوارڈ جیتا تھا جبکہ وہ 3 سال بعد اپنی اگلی فالو اپ فلم  دی اورفنیج  کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں