افغانستان کی صورتحال، او آئی سی نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جدہ: اسلامی کانفرنس تنظیم( او آئی سی) افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے (آج ) اتوار کو جدہ جنرل سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق او آئی سی میں مستقل مندوبین کی سطح پر ہونے والا اجلاس اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر قندھار سے کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جامع حکومت کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مذاکرات کریں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے سینیئر رہنما خلیل حقانی بھی کابل میں موجود ہیں۔

دوسری طرف طالبان کےایک اعلی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ملا عبدالغنی برادار کابل میں جہادی رہنماؤں اور سیاست دانوں سے ملاقات کریں گے تاکہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کا عمل ممکن ہو سکے ۔دوسری طرف کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ہزاروں افغان شہری اور غیر ملکی باشندے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں