افغانستان میں اندرون ملک پروازیں آج سے بحال

افغانستان میں اندرون ملک پروازیں آج سے بحال کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے آریانا افغان ایئرلائنزکا کہنا ہے کہ انہیں طالبان، ایوی ایشن حکام کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا پہلا امدادی طیارہ افغانستان پہنچا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اماراتی طیارہ 60 ٹن خوراک اور صحت سے متعلق مصنوعات لیکر کابل پہنچا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ خوراک نے افغانستان کے لیے انسانی مدد پہنچانے والی پروازیں بھی بحال کردی ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک کی پروازیں اسلام آباد سے افغان شہر مزار شریف، قندھار کے لیے روانہ ہورہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں