اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ سے خفیہ ملاقات کی ہے۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ (Isaac Herzog) نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اردن کے بادشاہ سے طویل ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی، شاہ عبداللہ کے محل میں شام کا پورا وقت گزارا۔
اسحاق ہرزوگ کا کہنا تھا کہ اردن اہم ملک ہے اور شاہ عبداللہ کا علاقائی کردار انتہائی اہم ہے۔
اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔