ترکی کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ استنبول ایئر پورٹ ہر قسم کی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ استنبول کی تمام شاہراہوں کو بھی عام ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔
وزیر مواصلات عادل قارا اسماعیل اولو کے مطابق مرمرائے ریلوے سسٹم تمام مسافروں کو فری سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے شہر جانے والی بس سروس کو 24 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا۔