آئی سی سی کی جانب سے مارلون سیموئلز خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت کارروائی شروع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کرکٹر مارلون سیموئلز کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق مارلون سیموئلز کو ٹی ٹین لیگ میں چار مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا۔سیموئلز پر مراعات وصول کرنے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر چارج کیا گیا ہے۔ سیموئلز کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 روز کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں