گوگل اور میٹا پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا مجموعی جرمانہ عائد

جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا مجموعی جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ جرمانہ دونوں اداروں پر صارفین کی نجی معلومات ان کی اجازت کے بغیر استعمال کرنے پر عائد کیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کی پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ امریکی ادارے گوگل اور میٹا کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرکے استعمال کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے ایپلی کیشن کے استعمال اور ویب سائٹس وزٹ کرنے کے ریکارڈ کی نگرانی بھی کی گئی۔

اس ڈیٹا (نجی معلومات) کو آن لائن اشتہارات میں استعمال کیا گیا۔ جنوبی کورین صارفین سے گوگل یا میٹا نے ڈیٹا استعمال کرنے سے قبل کوئی پیشگی اطلاع یا اجازت نہیں لی۔

جنوبی کوریا کی جانب سے گوگل پر 4 کروڑ97 لاکھ ڈالر اور میٹا پر 3 کروڑ80 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

جنوبی کوریا میں پرنسل انفارمیشن پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کسی بھی ادارے پر یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں