ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پے در پے شکستوں کا سلسلہ جاری ہے ، قومی ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جہاں اسے 6 مرتبہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا ، آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے 71 رنز سے شکست دی ۔
ویمن ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا مقابلہ کیا ، پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ، آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنائے ، 266 کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا پائی ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری جب سدرہ امین کیچ آؤٹ ہوئیں، انہوں نے 14 رنز بنائے۔ دوسری وکٹ 47 کے مجموعی سکور پر گری جب اوپنر منیبہ علی 29 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں ۔
عمامہ سہیل نے 14 ، کپتان بسمعہ معروف نے 38، ندا ڈار نے 50، عالیہ ریاض نے ایک ، سدرہ نواز نے 10 رنز بنائے ۔ فاطمہ ثناء بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئیں ۔ڈیانا بیگ نے 6 رنز بنائے ۔ نشرح سندھو 10 اور انعم امین 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنائے ، آسٹریلیا کی اوپنر سوزی بیٹیز نے 126 رنز بنائے ، ساتھی اوپنر صوفیہ ڈیون نے 12 ، امیلے کیر نے 24 ، ایمے ستترتھ وائٹ نے صفر ، میڈے گرین نے 23 ، بروکی ہالیڈے نے 29 جیس کیر نے 6، ہینے رو نے ایک رن بنایا۔
کیٹے مارٹن 30 اور فرانسس ماکے 9 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 3، انعم امین ، فاطمہ ثناء، نشرح سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔