غلط سرجری سے بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگڑ گیا

بھارتی اداکارہ سُواتی ستیش کے دانتوں کی غلط سرجری نے ان کا چہرہ بگاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے درد سے نجات حاصل کرنے کی خاطر ’روٹ کینال‘ سرجری کروائی لیکن ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث درد سے نجات تو نہ ملی بلکہ ساتھ ساتھ ان کا چہرہ بھی سوجن کے باعث بگڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر سواتی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سرجری سے قبل اور بعد کا موازنہ کیا جارہا ہے۔ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ، منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چہرہ چند گھنٹوں میں ٹھیک ہوجائے گا لیکن سرجری کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی صحیح نہیں ہوا۔

بگڑے چہرے کے باعث اداکارہ کئی دنوں سے گھر سے باہر نہیں نکل رہی ہیں اور ان کے پروجیکٹس کی شوٹنگ بھی متاثر ہےجبکہ ان کے مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے کافی پریشان ہیں۔

سواتی کا کہنا ہے کہ وہ ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور کر رہی ہیں، ساتھ ہی وہ اب دوسرے اسپتال سے اپنے سوجے ہوئے چہرے کا بھی علاج کروا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں