دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل کو تیار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی ایک کمپنی نے ایسی ہوور بائیک تیار کی ہے جو صرف 40 منٹ تک 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔
اس بائیک کی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ میں خود کو 15 سال کا محسوس کر رہا ہوں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اسٹار وارز میں اپنی بائیک پر سفر کر رہا ہوں ۔
انہوں نے ایک آٹو شو کے دوران موٹر سائیکل اڑا کر ٹیسٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ موٹرسائیکل کی قیمت 7 لاکھ 70 ہزار ڈالرز ہے جو کہ ایک بھاری رقم ہے ۔
واضح رہے کہ یہ موٹرسائیکل پہلے ہی جاپان میں فروخت کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔
جبکہ کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اس کے ایک ورژن کو امریکا میں 2023 میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔