دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

ایسٹر سنڈے دنیا بھر میں عیسائیوں کے تہواروں میں سے ایک ہے جو بائبل کے مطابق حضرت عیسیؑ کو 2 ہزار سال پہلے یروشلم سے زندہ اٹھائے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ویٹی کن سٹی میں بھی ایسٹر کی دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا جہاں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا میں پائیدار امن کے لیے حاضرین میں خصوصی دعا کرائی۔

پوپ فرانس نے یوکرین جنگ کے متاثرین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے اندھیروں میں روشنی کی کرن تلاش کریں۔

دنیا کے مختلف حصوں میں رہنے والے مسیحی گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں شریک ہیں جہاں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں