آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی سدرہ امین کی سنچری بھی پاکستان کو جیت نہ دلوا سکی، قومی ٹیم 9رنز سے میچ ہار گئی۔
ویمنز ورلڈ کپ میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
قومی ویمنز ٹیم بنگلا دیش کی جانب سے مقررہ 50 اوورز میں دیئے گئے 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 225 رنز ہی بنا سکی۔
1⃣0⃣0⃣ 🆙
Sidra Amin becomes the first #TeamPakistan batter to record an ICC Women's Cricket World Cup century. Brilliant knock! #PAKvBAN #CWC22 #BackOurGirls pic.twitter.com/SiqohehvQQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 14, 2022
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے اپنی سنچری مکمل کی جبکہ ناہیدہ خان 43 اور کپتان بسمہ معروف 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 3 بیٹرز اپنا کھاتہ کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئیں۔
بنگلا دیش کی جانب سے پلیئر آف دی میچ فہیمہ خاتون نے 3 وکٹ حاصل کیے۔