سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو بغیر محرم عمرہ ادا کرنے کی اجازت دےدی۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا کہ خواتین اب بغیر محرم کے بھی عمرہ ادا کرسکیں گی۔ عمرہ ادائیگی کے لیےمحرم کے ساتھ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
Minister of Hajj and Umrah:
“A woman can come to the Kingdom to perform Umrah without a mahram.”
— Inside the Haramain (@insharifain) October 10, 2022
انہوں نے پیر کے روز قاہرہ میں سعودی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس تنازعہ کو ختم کر دیا کہ آیا محرم کا ایک خاتون حاجی کے ساتھ جانا ضروری ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ محرم کو اب عمرہ کرنے والی خاتون کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھتی ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے جس میں روبوٹس کا استعمال بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔ یہ مسجد الحرام کی توسیع کا تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔