ڈاکٹر نے آپریشن کرکے خاتون کی آنکھ سے نظر کے 23 کانٹیکٹ لینسز نکال دیے۔
ویسے اگر آپ کی نظر کمزور ہو یا آپ شوقیہ لینس لگاتے ہوں تو یقیناً آپ رات کو سوتے وقت ان لینسز کو اتارنا نہیں بھولتے ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر کو خاتون کی آنکھ سے لینسز نکالتے دیکھا جاسکتا ہے جس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔
ڈاکٹر کے مطابق خاتون رات کو سوتے وقت اپنی آنکھ سے لینس اتارنا بھول جاتی تھیں اور سوتے وقت لینس آنکھ کے اوپر چلے جاتے تھے جب کہ اگلے روز خاتون کچھ دکھائی نہ دینے پر نیا لینس لگاتی تھیں اور وہ یہ عمل مسلسل 23 دن تک کرتی رہیں۔
خاتون کی آنکھ سے لینسز نکالنے کی ویڈیو ڈاکٹر نے بنائی جس میں ڈاکٹر کو انتہائی احتیاط سے لینسز نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ خاتون کی آنکھ سے نکالے گئے لینسز کی تعداد 23 تھی۔