ول اسمتھ کو پہلی مرتبہ اتنے غصے میں دیکھا، والدہ کا حیران کُن انکشاف

اداکار وِل اسمتھ کے کِرس راک کو آسکر تقریب کے دوران مُکا مارنے کے معاملے پر والدہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں پیش آئے واقعے پر ول اسمتھ کی والدہ کیرولین اسمتھ نے انکشاف کیا کہ ول اسمتھ بہت ہی سیدھا اور خوش مزاج انسان ہے، یہ پہلی بار ہے کہ میں نے اسے اس حالت میں دیکھا، اس کی زندگی میں پہلی بار ہی یہ موقع ہوا ہوگا کہ اس نے کسی کو یوں سر عام مُکا مارا ہو۔

انہوں نے ول اسمتھ کے ایوارڈ جیتنے پر کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ کیسے کام کرتا ہے، وہ کتنی محنت کرتا ہے، میں شدید انتظار کر رہی تھی لیکن جب ایوارڈز میں نے ول اسمتھ کا نام سُنا تو میں حیران تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں