آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 7رنز سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 6 وکٹ پر 225 رنز بنائے، انگلش ٹیم 218 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
ڈنیڈن میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو اچھا آغاز ملا، اوپنرز نے 81 رنز کی مستحکم بنیاد رکھی لیکن پھر ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں گر گئیں۔
اس مشکل میں شیمین کیمبل اور چیڈین نیشن نے ٹیم کو سنبھالا دیا، شیمین 66 اور چیڈین 49 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں، ویسٹ انڈیز کا اسکور 6 وکٹ پر 225 رنز رہا۔
جواب میں انگلینڈ کی اوپنر ٹیمی بیومونٹ نے 46 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن دوسری جانب سے وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز نے 7 رنز کی کامیابی کے ساتھ دو میچز میں چار پوائنٹس حاصل کر لیے.