واٹس ایپ نے دو GB سے بڑے ڈیٹا کے ٹرانسفر کی آزمائش شروع کردی

جی ہاں واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی درینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے دوGB سے بڑے ڈیٹا یا فائلوں کو ایک فون سے دوسرے فون منتقل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کر دی ہے ان میں ویڈیو،دستاویزات اور بہت ہی تفصیلی تصاویر بھی ہوسکتی ہیں عموماً کارپوریٹ اور میڈیا ہاؤسز میں اس کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی کیو نکہ اس سے قبل واٹس ایپ پر دو GB سے بڑی فائلوں کو بھیجنا ممکن نہ تھا۔

تاہم یہ سہولت امریکا اور یورپ کے کچھ بیٹا صارفین کو دی گئی ہے جس میں وہ بیٹا ٹیسٹنگ کے ذریعے دو GB کی فائلوں کو ایک فون سے دوسرے فون بھیج سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی یہ ایک بہت ہی اہم پیش رفت ہے اس میں ویڈیوز، وائس مسیجزاور دستاویزات بھی ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے اس کی خبر ایک ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو پر دی گئی تھی جو کہ واٹس ایپ کی بیٹا ورژن کی خبروں کو سامنے لاتی ہے، اسی ویب سائٹ کے مطابق سب سے پہلے یہ سہولت جنوبی امریکا کے صارفین کو دی گئی ہے تاہم دیگر ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ کینیڈا کے بھی کچھ صارفین اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

تاہم یہاں یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ یہ ٹیسٹنگ بیک وقت اینڈرائید اور آئی او ایس دونوں سافٹ ویئر پر شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ پرصرف سو MB کی فائل ہی بھیجی جاسکتی تھی یہاں یہ بات بہت ہی دلچسپ ہے کہ اگر فائل کا سائز ایک سو ایک بھی ہوجاتا تو واٹس ایپ اسے بھیج نہیں سکتا تھا۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ جی میل میں فائل بھیجنے کی گنجائش صرف 25MB ہے تو اس لحاظ سے واٹس ایپ کا یہ اقدام قابل ستائش ہےجو کہ جی میل سے تقریباً آٹھ گنا زیادہ ہے جو ایک کلک پرآسانی سے ٹرانسفر کرسکتا ہے۔

یہاں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے کہ واٹس ایپ بہت ہی زیادہ قابل اعتبار پلیٹ فارم ہے جہاں سے ابھی تک کوئی فائل لیک نہیں ہوئی اس لئے کئی طرح اہم دستاویزات کے لئے واٹس ایپ کا پلیٹ فارم قابل اعتبار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں