عثمان خواجہ کی گیند سے کچھ سننے کی کوشش، وڈیو پر دلچسپ تبصرے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد بیٹر عثمان خواجہ کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران کی ویڈیو شئیرکی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی ویڈیو سے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان خواجہ گیند کو اٹھانے کے بعد اسے کان کے قریب لاکر اس میں سے کچھ سننے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر کسی کو اشارہ کرتے ہیں کہ اس میں سے کوئی آواز نہیں آ رہی اور گیند دوسرے فیلڈر کی جانب اچھال دیتے ہیں۔

پی سی بی نے ویڈیو پر دلچسپ کیپشن تحریر کیا جس میں لکھا کہ آپ کے مطلوبہ نمبر سے اس وقت جواب موصول نہیں ہو رہا۔

اس پر فیصل الرحمٰن خان نے کہا کہ یہ عثمان خواجہ کیا کر رہے ہیں؟

ایک اور کرکٹ کے شائقین نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آخرو عثمان خواجہ پاکستانی ہے۔

ویڈیو پر ایک اور صارفین نے لکھا کہ ’ گیند نے بھی جواب دے دیا ہے کہ میں نے سوئنگ نہیں ہونا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں آخری اور فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستانی ٹیم نے 192رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

پاکستان کی جانب سے کھانے کے وقفے تک کپتان بابر اعظم 133 اور فواد عالم 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں