سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں برس عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ ’توکلنا‘ اور ’اعتمرنا‘ ایپ پر عمرہ اجازت نامے 23 جون تک دستیاب ہیں جس کے بعد عازمین حج کی سہولت کے لیے عمرہ اجازت نامے روک دیے جائیں گے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرہ ادائیگی کے اجازت ناموں کے اجرا کی تاریخ میں 26 دن کی توسیع کی گئی ہے تاہم اب عمرہ اجازت ناموں کے اجرا حج سیزن کے بعد 19 جولائی سے دوبارہ بحال کیے جائیں گے۔