یوکرین پر پابندیوں کے بعد روس نے دوست ممالک کو 80 ڈالر فی بیرل قیمت پر تیل بیچنے کی پیشکش کر دی۔
روس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وہ دوست ممالک کو تیل کی دیگر مصنوعات بھی انتہائی سستی بیچنے پر تیار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
گزشتہ روز دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا تھا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔