یوکرین کا روس کے 3 ہزار سے زائد فوجی ہلاک، 200 گرفتار کرنے کا دعویٰ

یوکرین نے روس کے 3 ہزار 500 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین نے روسی فوج کی کارروائی پر بھر پور ردعمل کا دعویٰ کرتے ہوئے 3 ہزار 500 روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کر دیا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے 200 فوجی زیرحراست ہیں جبکہ روس کے 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹر اور 102 ٹینک لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب روس نے تاحال کسی جانی نقصان کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں