آئی سی سی نے پہلی مرتبہ انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے انڈر 19 کیٹیگری میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگریکٹیو جیوف الارڈس کا کہنا ہے کہ عالمی مقابلوں میں خواتین اور مردوں کی اعزازی رقم کے درمیان بڑے فرق کو لے کر بحث چل رہی ہے۔
اس حوالے سے آئی سی سی نے آئندہ 8 سالوں میں ہونے والے عالمی مقابلوں کی اعزازی رقم میں مساوات لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگریکٹیو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ جاری ہے جس کی فاتح ٹیم کو 2019 میں ہونے والے مینز ورلڈ کپ کی اعزازہ رقم کے مقابلے میں بھی ایک تہائی رقم ملے گی۔
آئی سی سی کے چیف ایگریکٹیو کا کہنا تھا کہ ہم مرد اور خواتین کی اعزازی رقم کے درمیان بڑے فرق کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
علاوہ ازیں پہلی مرتبہ جنوری 2023 میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے پہلے ہی ون ڈے ویمنز ورلڈ کپ کی اعزازی رقم کو دگنا کرکے 1.32 ملین ڈالر کردیا ہے لیکن پھر بھی یہ رقم مینز ورلڈ کپ 2019 کے مقابلے میں 6.5 ملین ڈالر کم ہے۔