ٹوئٹر میں ایک نئے فیچر ویو کاؤنٹ کو متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ فیچر اس وقت کچھ اکاؤنٹس کو دستیاب ہے جس کی مدد سے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کی ٹوئٹ کو کتنی بار دیکھا گیا۔
یہ بالکل ویڈیوز ویو کاؤنٹ سے ملتا جلتا فیچر ہے۔
اس فیچر کے بارے میں سب سے پہلے ایلون مسک نے 9 دسمبر کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اب اسے باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔..
Tweets will show view count in a few weeks, just like videos do. Twitter is much more alive than people think.
— Elon Musk (@elonmusk) December 9, 2022
ویسے صارفین پہلے بھی ٹوئٹر اینالیٹکس کے ذریعے یہ جان سکتے تھے کہ ٹوئٹس کو کتنی بار دیکھا گیا مگر اس کے لیے ایک مخصوص بٹن پر کلک کرنا ہوتا تھا۔
مگر اس نئی اپ ڈیٹ سے یہ جاننا زیادہ آسان ہوجائے گا۔
اس نئے فیچر سے لوگوں کو اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی ٹوئٹ کتنی مقبول ثابت ہوئی۔