ٹوئٹر نے بھارتی عدالت میں مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے تنقید کچلنے اور ناجائز پابندیاں لگوانے کیلئے دباؤ ڈالنے پر مودی سرکار کے خلاف مقدمہ کروا دیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ریاست کرناٹکا کی ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ مودی حکومت سوشل میڈیا سے مواد ہٹوانے اور اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی کمپنی نے عدالت کو بتایا کہ بھارت کی انفارمیشن منسٹری کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے کچھ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جو کہ کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومتی مظالم کا پردہ فاش کرنے والے حقائق سوشل میڈیا سے ہٹانے اور اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں