ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ٹوئٹر کی دھمکی اثر کرگئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی قانونی ٹیم کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد بدھ کو ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
ایلون مسک نے ٹویٹر کے ہیڈ کوارٹر میں ایک سنک لیکر چلنے کی ویڈیو پوسٹ کی جس سے ان کے ٹوئٹر کو خریدنے کی ڈیل کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی بایو بھی تبدیل کرکے چیف ٹوئٹ کردی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اب وہ ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے پر عمل کررہے ہیں۔
کچن سنک لیکرٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کا مقصد کاروباری زبان میں اس بات کی علامت ہے کہ ایلون مسک اب اس کمپنی میں انتہائی نوعیت کی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دو روز قبل ٹوئٹر کی قانونی ٹیم نے ایلون مسک کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے 28 اکتوبر کی شام تک ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے پر عمل نہ کیا تو وہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے کچھ ماہ پہلے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن پھر وہ اس معاہدے سے مکر گئے تھے۔
ایلون مسک واضح کرچکے ہیں کہ سوشل میڈیا سائٹ کو اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی میں بڑی ڈاؤن سائزنگ کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔