ترک نژاد جرمن باکسر موسیٰ یامک باکسنگ رنگ میں فائٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
نیویارک پوسٹ نے ترک آفیشل کی جانب سے بتایا کہ 8 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے والے جرمن باکسر موسیٰ یامک 18 مئی کو جرمنی کے شہر میونخ میں یوگنڈا کے حمزہ ونڈیرا کا مقابلہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
فائٹ کے دوسرے راؤنڈ میں یامک کو ونڈیرا کے ساتھ فائٹ کے دوران مکا لگا تھا، جس کے بعد باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں واپس لڑنے کی کوشش کی لیکن راؤنڈ شروع ہونے سے پہلے ہی وہ گرگئے تاہم جرمن باکسر کو فوری طبی امداد دی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ نہ بچ سکے۔
ترک عہدیدار نے ٹوئٹر پر باکسر کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ باکسنگ کی دنیا کے اسٹار سے محروم ہونے کے بعد بہت سے مداحوں کو صدمہ پہنچا ہے۔
Avrupa ve Asya şampiyonlukları olan Alucralı boksör hemşehrimiz Musa Askan Yamak'ı bir kalp krizi sonrasında genç yaşında kaybettik.
Daha önce müsabaka için Ankara’ya geldiğinde TBMM’de görüştüğümüz merhuma Allah’tan rahmet, kederli ailesine ve sevenlerine başsağlığı diliyorum. pic.twitter.com/KXhiMeBoA2— Hasan Turan 🇹🇷🇵🇸 (@hasanturantr) May 15, 2022
ترک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ہم وطن موسیٰ یامک کو کھو دیا، الوکرا سے تعلق رکھنے والے باکسر،نے یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی ، وہ دل کا دورہ پڑنے سے 38 سال کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے۔
BOXING SHOCK Musa Yamak dead aged 38: German boxer collapses in ring and suffers heart attack in ninth pro fight
Rest in peace.#MusaAskanYamak pic.twitter.com/KxH8euOsKT
— Thomas J. Gold (@TheFacilitatorr) May 16, 2022