سہ فریقی ٹی 20سیریز کے آخری گروپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
A couple of tight overs at the death from @iNaseemShah and @Wasim_Jnr 👌
174 is the target for Pakistan 🎯#PAKvBAN | #NZTriSeries pic.twitter.com/1dLXhgEVUO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2022
بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس اور کپتان شکیب الحسن ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے بالترتیب 69 اور 68 رنز بنائے، اوپنرز نجم الحسین شنتو 12 اور سومیا سرکار 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اس کے علاوہ عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور یاسر علی ایک ہی رن بناسکے جبکہ نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 6.75 کی ایوریج سے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 8.25 کی ایوریج سے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ محمد نواز بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ رضوان نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سینچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے جبکہ رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی صفر رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
Pakistan record third win in four games as @mnawaz94 finishes the match on the penultimate ball! 🙌
We meet New Zealand in the final tomorrow 🗓️#PAKvBAN | #NZTriSeries pic.twitter.com/aam8MXFaTI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2022
میچ کے اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔
4️⃣5️⃣ not out
2️⃣0️⃣ balls
5️⃣ fours
1️⃣ sixA scintillating knock from @mnawaz94 🔥#PAKvBAN | #NZTriSeries pic.twitter.com/Lpsoct2QKN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2022
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کیں۔