ٹک ٹاک نے رواں ہفتے لائیو سبسکرپشن کے آغاز کا اعلان کر دیا

لگتا ہے کہ ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کی جانب سے مونیٹائزیشن کی شکایت کو بہت سنجیدگی سے لینا شروع کیا ہے۔ گزشتہ ماہ کئی ترغیبات کے بعد اب ایپ نے لائیو سبسکرپشن کا آغاز کردیا ہے جس کا سب سے پہلا مالی فائدہ تو ویڈیو ساز افراد کو ہوگا۔

تاہم پہلے مرحلے پر جانے مانے ٹک ٹاکرز اور مخصوص افراد کو ہی یہ سہولت دی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے اپنے آفیشل بلاگ کی پوسٹ میں کہا ہےکہ ایپ اپنے تخلیق کاروں کو مالی فوائد کے لیے ہردم کوشاں ہے۔ تاہم اس کی قیمت مشہور ویڈیو ساز کے وہ فالوورز ادا کریں گے جو لائیو اسٹریم کی سہولیات حاصل کریں گے اور اس کے لئے انہیں کچھ خاص رقم ادا کرنا ہوگی۔

@tiktoklive_creator Welcome to LIVE subscription – connect with your community on a whole new level! #LIVESubs #TikTokLIVE ♬ original sound – TikTok LIVE Creator

تاہم لائیو سبسکرپشن کے علاوہ صارفین جو سہولیات حاصل کرسکیں گے ان میں سبسکرائبر بیجز، کسٹمائز ایموٹیکنز، اور چیٹ کی سہولت ہوگی جس کے تحت وہ اپنے پسندیدہ فنکار سے بات کرسکیں گے یا آپس میں شناسائی بڑھاسکیں گے۔

@tiktoklive_creator 5 days to go! Join @JACK BE to learn about LIVE subscription. #LIVESubs #TikTokLIVE ♬ Inspiring Upbeat – audiomechanica

مغربی ممالک میں ٹویچ کی صورت میں عوام کو یہ سہولت حاصل ہے۔ اس ایپ میں ٹوئچ اسٹریمر خاصی رقم بنارہے ہیں اور لگتا ہے ٹک ٹاک نے یہ خیال وہیں سے مستعار لیا ہے۔ لیکن چین میں ٹک ٹاک کی مقبولیت بہت ہے اور وہاں لائیو اسٹریمنگ تیس ارب ڈالر کی وسیع مارکیٹ بن چکی ہے۔

اس سے قبل شاپنگ اسٹریمز میں ٹک ٹاکر نے بہت رقم بنائی ہے اور توقع ہے کہ لائیو سبسکرپشن سے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب ایک عرصے سے ٹک ٹاکر کم معاوضے پر اپنی تشویش کا اظہار کرچکے تھے اور اب اس کا ازالہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں