ٹیلی کام مصر کے ساتھ ہواوے کی شراکت داری

اسلام آ باد(پاکستان) 5 جنوری، 2023: مصر میں کمیونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کے پہلے انٹیگریٹیڈ آپریٹر،ٹیلی کام مصر نے ہواوے ٹیکنالوجیز کے تعاون سے پہلے ماحول دوست انٹیگریٹیڈ سلوشن پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے،جس کا مقصدفائبرReinforced پولیمر سے تیار کردہ ماحول دوست ٹاور کو وائرلیس دستیابی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے
موبائل نیٹ ورک فراہم کرنا ہے۔ہو اوے ٹیکنالوجیز،انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی(ICT) انفرا اسٹرکچر اور اسمارٹ ڈیوائسز کی ممتاز عالمی فراہم کنندہ ہے۔

ٹیلی کام مصر،اس تعاون کے ذریعے اس گرین ٹاور کو نصب کرنے والا مصر اور افریقا کا پہلا آپریٹر بن جائے گا۔یہ ٹاور اسٹیل کا متبادل ہے،اسٹیل ٹاور سے بہت زیادہ کاربن ڈائی اوکسائیڈخارج ہوتی ہے۔ٹیلی کام مصر کے مینجنگ ڈائریکٹر اورCEO،عبدالحامد نے کہا کہ مصر میں اس طرز کی موبائل سائیٹ غیر معمولی بات ہے اور اس سے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کی کوششیں اور اس سائیٹ کو بین الاقوامی کوالٹی کے بہترین معیارات کے مطابق بروقت اور منظم طریقے سے مکمل کرنے میں ان کی صلا حیتیں اجاگر ہوتی ہیں۔

ہواوے مصر کےCEO،جم لیو نے کہا کہ ان کی کمپنی نے مصر میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا انفرا اسٹرکچر تعمیر کر نے پر بھرپور توجہ دی۔انھوں نے کہا کہ ہواوے ایک ایسے پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے تو انائی محفوظ کرنے کی غرض سے تمام ضروری اور ایسی جدت طرازٹیکنالوجیز بروئے کار لانا چاہتی ہے جن سے کاربن کا اخراج یقینی طور پر صفر ہو۔ انھوں نے بتایا کہ ہماری حالیہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ FRP پول اسٹیل کے مقابلے میں 43% کم کاربن ڈائی اوکسائیڈ پیدا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں