ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
Can Ireland pull off an upset win today? 🤔 https://t.co/X7cVunUVfp | #IREvNZ | #T20WorldCup pic.twitter.com/71wJ80NAkg
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 4, 2022
نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر جوشوا لٹل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔
آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے بولر جوشوا لٹل نے 21 رنز دے کر 3 ،مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ 1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کررہے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں رن ریٹ کے اعتبار سے نیوزی لینڈ سب سے آگے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ اور تیسرے پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہے دوسری جانب آئرلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔