ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز کو ہرا کر سری لنکا سپر 12 مرحلے میں پہنچ گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے یعنی سپر 12 میں پہنچ گئی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

سری لنکا کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے گئے، اوپنر کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 ہی چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاتھوم نسانکا 14، دھانن جیا دی سلوا صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19، کپتان داسن شناکا 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ونندو ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے بالترتیب 5 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلے مرحلے کا دوسرا میچ یو اے ای اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں