ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوےکو 31 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلےگئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور زمبابوے کے صرف 72 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 19ویں اوورز میں 122رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیزکے الزاری جوزف نے16 رنزدے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جیسن ہولڈر نے 12 رنز دے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل گروپ اسٹیج کے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اپ سیٹ شکست دی تھی جب کہ زمبابوے نے آئرلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں