آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔
158 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست ہوئی۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا،1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی۔
بعدازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 19.2 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے جبکہ پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے14.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنائے جب کہ بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا۔
158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
آئرش کپتان اینڈی بالبرنی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، لورکان ٹکر 34، کرٹس کیمفر 17، پال اسٹرلنگ 14 اور گیرتھ ڈیلانی نے 12 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیئم لیونگسٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔